ETV Bharat / state

دریائے کرشنا میں سیلابی پانی کی سطح میں بتدریج کمی

عہدیداروں کےمطابق کرشنا ضلع کے 20 مواضعات میں پانی آگیا، جس کے بعد 1200متاثرین کو بازآبادکاری کے مرکز منتقل کیا گیا۔

دریائے کرشنا میں سیلابی پانی کی سطح میں بتدریج کمی
دریائے کرشنا میں سیلابی پانی کی سطح میں بتدریج کمی
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 5:10 PM IST

دریائے کرشنا میں سیلابی پانی کی سطح میں بتدریج کمی ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ اضلاع کرشنا اور گنٹور میں بیشترمواضعات اور رہائشی علاقے ہنوز سیلابی پانی میں ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں پانی میں محصور ہیں۔

پرکاشم بیراج جس میں پُلی چنتلہ پروجیکٹ سے 5.99لاکھ کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا، 70 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو سمندر میں چھوڑا گیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ تاحال 578 ٹی ایم سی پانی کو پرکاشم بیراج سے سمندر میں چھوڑا گیا۔

بھوپیش گپتانگر، گاندھی کالونی اور رام دیونگر میں کئی رہائشی کالونیاں پانی میں محصور ہوگئی ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ کرشنا ضلع کے 20 مواضعات میں بھی پانی آگیا جس کے بعد 1200 متاثرین کو بازآبادکاری کے مرکز منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تخمینہ کے مطابق ضلع کرشنا میں 3500 ہیکڑز پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ضلع گنٹور میں 9200 سے زائد ایکڑ اراضی کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کورونا کے 2072 نئے کیسز درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.