ETV Bharat / state

Telangana Road Accident تلنگانہ کے محبوب آباد اور بنجارہ ہلز میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک - بنجارہ ہلز میں سڑک حادثہ

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد اور بنجارہ ہلز میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بنجارہ ہلز میں تین کار کے آپس میں ٹکرا جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ Three car collision in Banjara Hills

تلنگانہ کے محبوب آباد اور بنجارہ ہلز میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 1:29 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں تین کاروں کے تصادم کے واقعہ میں دوافرادہلاک اور دو افرادزخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کل شب بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر اُس وقت پیش آیا جب ایک کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ کار،سڑک پر ٹہری ہوئی دو کاروں سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ road accident in Banjara Hills

وہیں تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے سوملا ٹانڈہ کی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب لاری آٹو سے ٹکرا گیا۔حادثہ کی شدت کے نتیجہ میں لاری سے گرینائٹ کی چٹان گرگئی۔اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اوردیگر 5زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو محبوب آباد کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔اس آٹو میں 8افراد سوار تھے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ چٹان کے نیچے پھنسی لاشوں کو بھاری کرینوں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ road accident in Mahabubabad

یہ بھی پڑھیں: Telangana Road Accidents تلنگانہ میں الگ الگ سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد وزیر نے ضلع کلکٹر اور ایس پی کو طلب کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے عہدیداروں کو حادثہ کے مقام پر پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔ساتھ ہی راتھوڑ نے زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ستیہ وتی راٹھور نے مہلوکین کے خاندانوں سے تعزیت ظاہر کی اور یقین دلایا کہ حکومت متاثرین کی مدد کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.