ETV Bharat / state

آندھراپردیش کے اونگول میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک - آندھراپردیش کی خبریں

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وین کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اور وین ٹپر لاری سے ٹکرا گئی۔

آندھراپردیش کےاونگول میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:11 PM IST

آندھراپردیش کے اونگول میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پیر کے روز ضلع کے رولوگومپوڈو گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ وین ٹپر لاری سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے کہا کہ لاری نے پہلے ایک بھینس کو اونگول۔کرنول ہائی وے پر ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بھینس ہلاک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:سڑک حادثہ میں دلہن اور اس کے والد کی موت، متعدد زخمی

وین ڈرائیور جس نے مردہ بھینس کو نہیں دیکھا تھا اس پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ وین ٹپر لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت 35 سالہ جی ماتھم، 30 سالہ پی سارا ماں، 40 سالہ لنگماں، 40 سالہ کوٹماں اور آٹو ڈرائیور 35 سالہ وینکٹیشور ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.