ETV Bharat / state

Firing and Looting in Siddipet: تلنگانہ کے سِدی پیٹ ضلع میں فائرنگ اور لوٹ کا واقعہ - تلنگانہ کی خبریں

ایک شخص جس کی شناخت نرسیا کے طور پر کی گئی ہے، اپنی جائیداد کو فروخت کرنے کے سلسلہ میں In Connection with The Sale of Property رجسٹریشن کروانے دفتر سب رجسٹرار پہنچا تھا۔ اسی دوران دو افراد جو اس کی کار سے کچھ فاصلے پر پہلے سے موجود تھے، کار ڈرائیور پر فائرنگ Firing on Car Driver کرتے ہوئے 43.50 لاکھ روپئے کی رقم لے کر فلمی انداز میں فرار ہوگئے۔

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں فائرنگ اور لوٹ کا واقعہ

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 7:20 PM IST

ریاست تلنگانہ کے سدی پیٹ اربن سب رجسٹرار کے دفتر Siddipet Urban Sub-Registrar's Office کے قریب فلمی انداز میں فائرنگ Firing in a Movie Style کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص جس کی شناخت نرسیا کے طور پر کی گئی ہے۔ اپنی جائیداد کو فروخت کرنے کے سلسلہ میں رجسٹریشن کروانے دفتر سب رجسٹرار پہنچا تھا۔ اسی دوران دو افراد جو اس کی کار سے کچھ فاصلہ پر پہلے سے موجود تھے، کار ڈرائیور پر فائرنگ کرتے ہوئے 43.50 لاکھ روپے کی رقم لے کر فلمی انداز میں فرار ہوگئے۔

دوماٹا کے سابق سرپنچ سِدی پیٹ کے رہنے والے نرسیا نے اپنی جائیداد سِدی پیٹ کے ہی سرکاری اسکول کے صدر مدرس سریدھر ریڈی کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Drug Peddler Arrested: بھاری مقدارمیں منشیات کے ساتھ ایک گرفتار، ایک فرار

اس جائیداد کو فروخت کرنے کے لیے 64.24 لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے۔ پیر کو رجسٹریشن کروانے کے لیے سِدی پیٹ میں سب رجسٹرار کے دفتر نرسیا پہنچا۔ اسی دوران خریدار نے 43.50 لاکھ روپے کی رقم نرسیا کے حوالے کی۔

نرسیا نے یہ رقم اپنے ڈرائیور کے حوالے کی اور اسے ہدایت دی کہ وہ کار میں بیٹھا رہے۔ نرسیا اس ہدایت کے بعد سب رجسٹرار کے دفتر کے اندر چلا گیا۔ اسی دوران دو نامعلوم افراد جو بائیک پر سوار تھے، نے کار کے شیشوں کو توڑ دیا جس پر کار ڈرائیور نے کار کو آگے لے جانے کی کوشش کی اسی دوران ایک شخص نے طمنچہ سے ڈرائیور کے پیر پر فائرنگ کردی جبکہ دوسرے شخص نے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا۔ یہ دونوں فلمی انداز میں تیز رفتاری کے ساتھ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی افراد نے زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور ملزمین کو پکڑنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن کی تلاش کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.