ETV Bharat / state

Bus Fire in Telangana تلنگانہ میں چلتی بس میں آتشزدگی کا واقعہ

تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں آگ لگ گئی۔ بس مہاراشٹر کے ناگپور سے حیدرآباد آرہی تھی۔ Bus Fire in Telangana

تلنگانہ میں چلتی بس میں آتشزدگی کا واقعہ

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 11:13 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے گنجال ٹول پلازہ کے قریب ایک چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں تمام مسافرین محفوظ ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پرائیویٹ ٹراویلس کی بس مہاراشٹر کے ناگپور سے حیدرآباد جارہی تھی۔ کل رات پیش آئے اس واقعہ کے وقت بس میں 29 مسافرین سوار تھے۔ اس بس کے ٹول پلازہ کے قریب پہنچتے ہی اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بس کے ڈرائیور نے سب سے پہلے انجن میں یہ آگ دیکھی اور مسافرین کو اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی چوکس مسافرین نے بس سے کود کر جان بچائی۔ Fire in Bus in Nirmal

سمجھا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کا پتہ نہیں چلا ہے البتہ مسافرین کا سامان جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: بس ٹرمنس میں کھڑی 4 بسیں جل کر خاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.