تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن میں دو دکانوں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کے سامان جل کر راکھ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بودھن کے پدان ہومان مندر کے پاس واقع ایک ٹائر کی دکان میں جمعہ کی رات دیر گئے اچانک آگ لگ گئی۔
آہستہ آہستہ یہ آگ اس سے متصل فرنیچر کی دکان تک پھیل گئی۔ دو دکانوں میں آگ لگنے سے مقامی عوام میں دہشت پیدا ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں ٹائر شاپ کے مالک کے گھر کے دستاویزات اور 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ٹائر شاپ کے بازو واقع فرنیچر کی دکان کا4 لاکھ روپے کا فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: 11 فروری کو جی ایچ ایم سی کے میئر کا انتخاب