آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں پائیکاراؤپیٹا نیشنل ہائی وے سے گزرنے والی ایک نجی ٹریول بس میں آگ لگ گئی۔ بس اڈیشہ سے 50 کارکنان کو لے کر مشرقی گوداوری کے جگگمپیٹا میں واقع ایس این جی انڈسٹری جارہی تھی۔ ڈرائیور کی چوکسی کے ساتھ تمام افراد کی زندگی بچ گئی۔
بس میں اچانک آگ بھڑکنے سے ڈرائیور الرٹ ہو گیا اور اس نے اپنی جان سمیت سب کی جان بچائی۔
اطلاع کے مطابق جیسے ہی بس پائیکاراؤپیٹا پہنچی ٹائر پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ بس کا ڈرائیور الرٹ ہو گیا، فوراً ہی اس نے مسافروں کو باہر نکالا۔ بس پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی۔ تونی، ناکاپلی اور یلامانچییلی فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے لئے گھنٹوں مشقت کی۔