ETV Bharat / state

حیدرآباد: گردوں کی تبدیلی کے لیے شیخ عثمان کو مدد کی اشد ضرورت - Financial Help for Treatment of Kidney Failure

غریبی ایک آزمائش ہے اور غریب میں بیماری اس آزمائش کو مزید سخت بنا دیتی ہے جس گھر کا سربراہ بیمار ہو اس گھر کے افراد فاقوں پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

Financial Help for Treatment of Kidney Failure
گردوں کی تبدیلی کے لیے شیخ عثمان کی مدد کرنے حکومت سے درخواست
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 8:15 PM IST

ضلع وقارآباد کے موضع پرگی کے متوطن شیخ عثمان کے افراد خاندان گزشتہ سات برسوں سے فاقوں پر مجبور ہیں۔ عثمان، گردوں کے امراض کی وجہ سے بستر کے ہو کر رہ گئے ہیں۔ اپنے دونوں گردے ناکارہ ہو جانے کی وجہ سے وہ روزگار کے قابل نہ رہے۔

پینتیس سالہ شیخ عثمان کو طویل بیماری کی وجہ سے اپنا آٹو فروخت کرنا پڑا جو ان کے روزگار کا واحد ذریعہ تھا۔ اب ان کے خاندان کا گذر بسر مسجد اور محلے والوں کے تعاون پر منحصر ہے۔

عثمان کو ہفتے میں تین روز ڈئلاسیس کی ضرورت پڑتی جو سرکاری ہسپتال میں مفت کیا جاتا ہے لیکن دواؤں کے اخراجات انہیں خود برداشت کرنے پڑتے ہیں، آمد و رفت اور ادویات کے اخراجات پر انہیں ماہانہ 10 تا 15 ہزار روپئے کا خرچ عائد ہوتا ہے۔

حیدرآباد: گردوں کی تبدیلی کے لیے شیخ عثمان کو مدد کی اشد ضرورت

گھریلو پریشانیوں اور معاشی تنگی کے باعث عثمان کی اہلیہ نصرت بیگم نے اپنے شوہر کو ایک گردہ عطیہ دینے کا فیصلہ تو کرلیا لیکن گردے کی تبدیلی کیلئے ہونے والے خرچ نے اس باہمت خاتون کے حوصلے پست کردیئے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نصرت بیگم نے بتایا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ عثمان کی زندگی بچانے کیلئے کم از کم ایک گردے کی تبدیلی ضروری ہے لیکن کے لیے 10 لاکھ روپئے خرچ ہوں گے۔ مجھے پتہ نہیں تھا کہ گردے کی تبدیلی اتنی مہنگی پوتی ہے میرے شوہر کی طویل بیماری میں سب کچھ خرچ ہوگیا اب ہمارے پاس فروخت کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ چندرا شیکھر راؤ سے درخواست کی کہ گردے کی تبدیلی کیلئے حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم ہو تو ہی علاج ممکن ہے ورنہ ہمیں امید چھوڑنی پڑیگی۔ مسلسل سات برسوں سے اپنی طویل ترین بیماری سے جنگ کررہے عثمان نے صاحب ثروت افراد سے مالی امداد کی درخواست کی۔

Intro:غریبی ایک آزمائش ہے اور غریب میں بیماری اس آزمائش کو مزید سخت بنا دیتی ہے جس گھر کا سربراہ بیمار ہو اس گھر کے افراد فاقوں پر مجبور ہوجاتے ہیں_ ضلع وقارآباد کے موضع پرگی کے متوطن شیخ عثمان کے افراد خاندان گزشتہ سات برسوں سے فاقوں پر مجبور ہیں_ عثمان گردوں کے امراض کی وجہ سے بستر کے ہو کر رہ گئے ہیں اپنے دونوں گردے ناکارہ ہو جانے کی وجہ سے وہ روزگار کے قابل نہ رہے_ پینتیس سالہ شیخ عثمان کو طویل بیماری کی وجہ سے اپنا آٹو فروخت کرنا پڑا جو ان کے روزگار کا واحد ذریعہ تھا اب ان کا خاندان کا ذکر بسر مسجد اور محلے والوں کے دارو مدار پر ہے_ عثمان کو ہفتے میں تین روز ڈئلاسیس کی ضرورت پڑتی جو سرکاری ہسپتال میں مفت کیا جاتا ہے لیکن دواؤں کے اخراجات انہیں خود برداشت کرنے پڑتے ہیں آمد و رفت اور ادویات کے اخراجات پر انہیں ماہانہ 10 تا 15 ہزار روپئے کا خرچ عائد ہوتا ہے_

Body:گھریلو پریشانیوں اور معاشی رنگی کے باعث عثمان کی اہلیہ نصرت بیگم نے اپنے شوہر کو ایک گردہ عطیہ دینے کا فیصلہ تو کرلیا لیکن گردے کی تبدیلی کیلئے عائد ہونے والے خرچ نے اس باہمت خاتون کے حوصلے پست کردیئے_ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نصرت بیگم نے بتایا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ عثمان کی زندگی بچانے کیلئے کم از کم ایک گردے کی تبدیلی ضروری ہے لیکن کے لئے 10 لاکھ روپئے خرچ ہوں گے مجھے پتہ نہیں تھا کہ گردے کی تبدیلی اتنی مہنگی پوتی ہے میرے شوہر کی طویل بیماری میں سب کچھ خرچ ہوگیا اب ہمارے پاس فروخت کرنے کیلئے بھی کچھ نہ بچا _ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ چندرا شیکھر راؤ سے درخواست کی کہ گردے کی تبدیلی کیلئے حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم ہو تو ہی علاج ممکن ہے ورنہ ہمیں امید چھوڑنی پڑی گی_ مسلسل سات برسوں سے اپنی طویل ترین بیماری سے جنگ کررہے عثمان نے صاحب ثروت افراد سے مالی امداد کی درخواست کی_

Conclusion:بائٹ 1 نصرت بیگم
بائٹ 2 شیخ عثمان

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.