ETV Bharat / state

تلنگانہ آرٹی سی میں مالی بحران

عہدیداروں نے حکومت کو آرٹی سی کی مالی مشکلات کے سلسلہ میں واقف کروا دیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 1:13 PM IST

ریاست میں محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے تحت تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور آر ٹی سی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب آرٹی سی کے پاس آئندہ ماہ کی تنخواہوں اور وظائف کی اجرائی کا بھی بجٹ موجود نہیں ہے۔

حکومت کی جانب سے آرٹی سی مکمل خدمات بحال کرنے سے احتیاط کے علاوہ بسوں میں سماجی فاصلے کے سبب آرٹی سی کی آمدنی میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور اب آرٹی سی کی یومیہ آمدنی 12.5تا13کروڑ تک محدود ہوچکی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے بعد کارپوریشن کی حالت انتہائی نازک ہوگئی تھی لیکن جب حالات معمول پر آنے لگے تو صورتحال سنگین ہوتی چلی گئی اور کورونا کے سبب لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ۔ لاک ڈاؤن کے دوران آر ٹی سی کی خدمات مکمل معطل رہی اور جب بحالی کے اقدامات کئے گئے تو حکومت کی جانب سے اندرون ریاست بین ضلعی بس خدمات کی بحالی کو منظوری دی گئی جس کے نتیجہ میں فی الحال 3300 بسیں خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ 7000 سے زائد بسیں اب بھی ڈپو میں بند ہیں۔

شہر میں آرٹی سی کی خدمات کو بحال نہیں کیا گیا کیونکہ شہری علاقے میں آرٹی سی کی بحالی کی صورت میں سماجی فاصلہ پر عمل کے رجحان میں تکالیف کا خدشہ ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت کو آرٹی سی کی مالی مشکلات کے سلسلہ میں واقف کروادیا گیا اور توقع ہے کہ حکومت کی جانب سے اس کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ لاک ڈاؤن اور اس مدت میں بسوں کی معطلی کے آرٹی سی پر نمایاں منفی اثرات پیش آئے ہیں اور ان سے نمٹنے میں اب آرٹی سی کو حکومت کی مدد درکار ہے۔

تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے آئندہ چند یوم میں شہر میں بس خدمات کی بحالی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے لیکن حکومت نے اب تک احکام جاری نہیں کئے ہیں اور سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ بس خدمات کو بحال کرنے کے بعد ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے اور ان خدشات سے محفوظ رہنے حکومت آرٹی سی کو نقصان کے باوجود بسوں کی بحالی کا فیصلہ نہیں کر رہی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ آرٹی سی کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے وزیراعلی کے سی آر نے ہدایات دی، اور کہا ہے کہ آرٹی سی کی معاشی صورتحال کے متعلق رپورٹ انہیں پیش کی جائے ۔آرٹی سی کو بحران سے نکالنے کی تجاویز بھی اس رپورٹ میں شامل رکھی جائیں تاکہ حکومت اس سلسلہ میں قطعی فیصلہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا کے معاملے 31 لاکھ سے تجاوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.