ETV Bharat / state

حیدرآباد: فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہراساں کرنے پر فلم ساز گرفتار - تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس

تلنگانہ سے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ خاتون گلوکارہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک فلم ساز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار
گرفتار
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 1:59 PM IST

تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس نے ایک ابھرتے ہوئے فلم ساز کو بنگلورو سے گرفتار کیا جس پر فرضی سوشل میڈیا اکاونٹ بناتے ہوئے خاتون گلوکارہ کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

گرفتارشخص کی شناخت بنگلورو کے انکیل تعلقہ کے رہنے والے 34سالہ ایم نوین کمار کے طورپر کی گئی ہے، جو پیشہ سے فلم ساز ہیں۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: مویشی کاروباری پر فائرنگ معاملے میں 6 ملزمین گرفتار

پولیس نے کہا کہ نوین نے فلم پروڈکشن کمپنی کی شروعات کی تھی، جس کے لوگو میں اس نے متاثرہ خاتون کی تصاویر کو پیش کیا اور اس کے نام سے فرضی سوشیل میڈیا اکاونٹ بھی بنایا ۔جس میں اس نے خاتون گلوکارہ کے ویب سیریز، البم گیت اور مختصر فلموں کو اپ لوڈ کیا۔جب خاتون نے ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے انتباہ دیا تو نوین نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور اس کے بجائے اس نے خاتون پر اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا، تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکے۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.