ETV Bharat / state

رمضان کو نیکیوں کا موسم بہار بھی کہا جاتا ہے: مولانا محمد نعیم الدین - تلنگانہ نیوز

صدر سراج علماء اکیڈمی حسامی منزل پنجہ شاہ حیدرآباد مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل نے کہا کہ ماہِ صیام وہ مہینہ ہے، جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا جسے نیکیوں کا موسم بہار بھی کہا جاتا ہے اس مبارک مہینہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائی جاسکتی ہیں۔

مولانا محمد نعیم الدین
مولانا محمد نعیم الدین
author img

By

Published : May 6, 2020, 7:41 PM IST

اس ماہ میں عبادات ذکر اذکار قرآن خوانی کثرت سے کرنی چاہیے، جس سے نیک ہدایت حاصل ہوتی ہے۔ موجودہ مہلک کوروونا وائرس جیسے مضر ماحول میں ہمیں اپنے گھروں میں ہی رہتے ہوئے عبادت و ذکر و ازکار کرنا چاہیے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کو اس وقت تک برقرار رکھا جائے جب تک کہ یہ مہلک وبا ختم نہیں ہوجاتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان و عید کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں چھوٹ سے تمام ملک کی عوام استفادہ کریں گے، لیکن اگر مضر اثرات میں اضافہ ہوجائے تو کچھ منافرت پھیلانے والے فرقہ پرست متعصب افراد قوم کے اتحاد و اتفاق کو تباہ کرنے کے در پہ ہیں اور اس کیلئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھرائیں گے۔

انہوں نے صحافت کے کچھ گوشوں پر الزام عائد کیا کہ وہ صرف مسلمانوں کو تضحیک کا نشانہ بنانے اور ہر قسم کی برائیوں مسائل کیلئے مورد الزام ٹھہرانے پر تلے ہوئے ہیں، جبکہ صحافت چوتھا پلر ہے جو پورے احتیاط اور اتحاد اتفاق کے ساتھ حقائق کی ریپورٹنگ کے لئے جانا جاتا تھا، لیکن اس میں بھی کچھ گوشہ تعصبیت میں اضافہ کا محرک بن رہا ہے اور ملک کے اتحاد بھائی چارہ کو پارہ پارہ کرنے کے در پہ ہے۔

چنانچہ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ انشاء اللہ عید بھی سادگی سے منائیں۔ انہوں نے فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والوں پر سخت تنقید کی کہ وہ کسی نہ کسی بہانے ملک کے اتحاد بھائی چارگی کو نقصان پہونچانے کے درپہ ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے متعصبانہ فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کے اتحاد بھائی چارگی کو نقصان پہونچانے سے باز آجائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.