ETV Bharat / state

تلنگانہ سکریٹریٹ کے سامنے کسانوں کا احتجاج

تلنگانہ سکریٹریٹ کے سامنے کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے زمین کے بدلے دوسری زمین کا مطالبہ کیا۔

تلنگانہ سکریٹریٹ کے سامنے کسانوں کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 3:45 PM IST

تلنگانہ سکریٹریٹ کے سامنے کسانوں نے اپنی زمین کے بدلے زمین کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کو پولیس نے گرفتارکرکے اسٹیشن منتقل کردیا۔

ویڈیو

احتجاجی کسانوں کا کہنا ہے کہ قلعہ گولکنڈہ کے علاقے نیا قلعہ میں کسانوں کی 52 ایکڑ اراضی ہے جس پر پہلے کاشت کی جاتی تھی۔ جبکہ گذشتہ 20 برسوں سے اس ارضی پر کاشت کاری نہیں کی جارہی ہے کیونکہ حیدرآباد گولف کلب نے اس زمین پر گولف گراؤنڈ تعمیر کیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت نے گولکنڈہ کے متاثر کسانوں سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق کاشت کی زمین کے بدلے دوسری جگہ زمین دینے کا وعدہ تھا۔ کسانوں کے مطابق تلنگانہ تشکیل کے بعد وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس ارضی کے بدلے معین آباد میں ارضی دیں گے۔ اس وعدے کو 8 برس ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کسانوں کو کہیں بھی زمین نہیں دی گئی ہے۔ کسان مسلسل سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.