ETV Bharat / state

Farmer Killed by Lightning in Telangana: بجلی گرنے سے کسان ہلاک - تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں بجلی گری

کسان کی شناخت کاغذنگر کے ارے گڈم گاوں سے تعلق رکھنے والے 45سالہ موہن راو کے طورپر کی گئی ہے۔وہ اپنی فصل کا تحفظ کررہا تھا کہ اچانک بجلی گری جس کے نتیجہ میں یہ کسان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ افراد معمولی طورپر جھلس گئے۔ Farmer Killed by Lightning in Telangana

بجلی گرنے سے کسان ہلاک
بجلی گرنے سے کسان ہلاک
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 1:54 PM IST

بجلی گرنے سے ایک کسان ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس کسان کی شناخت کاغذنگر کے ارے گڈم گاوں سے تعلق رکھنے والے 45سالہ موہن راو سابق سرپنچ کے طورپر کی گئی ہے۔وہ اپنی فصل کا تحفظ کررہا تھا کہ اچانک بجلی گری جس کے نتیجہ میں یہ کسان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ افراد معمولی طورپر جھلس گئے۔زخمی افراد بھی کسان ہیں جن کا تعلق بھی اسی گاوں سے ہے۔ Farmer Killed by Lightning in Telangana

موہن راو کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ دیگر کسان جھلس گئے۔یہ تمام کسان جنگلی خنزیروں سے کھیتوں کے تحفظ کیلئے اس میں شب بسری کررہے تھے۔جھلس جانے والے کسانوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔اسی دوران رکن اسمبلی کونیروکونپا اور ضلع پرشید نائب صدرنشین کونیرو کرشنا راو نے اس کسان کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کی اور ان کو پُرسہ دیا۔انہوں نے کہاکہ مہلوک کسان کے خاندان کو حکومت کی جانب سے معاوضہ دلانے کیلئے وہ اقدامات کریں گے۔رکن اسمبلی نے بعد ازاں اسپتال پہنچ کر زیرعلاج دیگر کسانوں کی بھی عیاد ت کی اورڈاکٹرس سے خواہش کی کہ ان کے بہتر علاج کو یقینی بنایاجائے۔ Farmer Died in Telangana

یہ بھی پڑھیں: Almond Harvesting in Pulwama پلوامہ میں بادام کی فصل تیار، کسان کم قیمت سے پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.