محفل اقبال شناسی، حیدرآباد کے زیر اہتمام، ممتا ز محقق،ادیب، دانشور، شاعر و نقاد ڈاکٹر سید تقی عابدی(کینڈا) کا توسیعی لکچر بعنوان”کلامِ اقبالؒ میں فلسفہ شہادت امام حسینؓ“14ستمبر کو 6.30بجے شام گلشنِ حبیب، اُردو ہال، حمایت نگر، حیدرآبا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
کنوینر لکچر ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد کے مطابق پروفیسر فاطمہ بیگم پروین، سابق وائس پرنسپل و صدر شعبہ اُردو جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد، اس لکچر کی صدارت کریں گی جب کہ پروفیسر ایس اے شکور، صدر شعبہ اُردو نظام کالج، حیدرآباد مہمانِ اعزازی ہو ں گے، صدر استقبالیہ، جناب غلام یزدانی، سینئر ایڈوکیٹ،کنوینر محفل اقبال شناسی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔
ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد نے تمام مدعوئین اور دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات سے مع احباب بہ پابندی وقت شرکت کی پر خلوص خواہش کی ہے۔