ETV Bharat / state

Exhibition of Quranic Manuscripts: حیدرآباد میں قرآنی نسخوں کی نمائش - ابولکلام آزاد نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ادبی و مذہبی سمینارس

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اپنی تہذیب و ثقافت کو محفوظ کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنے آبا و اجداد کے کارناموں کو یاد رکھنے میں آسانی ہو۔ Exhibition of Quranic Manuscripts in Hyderabad

حیدرآباد میں قرآنی نسخوں کی نمائش
حیدرآباد میں قرآنی نسخوں کی نمائش
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 3:47 PM IST

اردو زبان کی اہمیت قیامت تک کم نہیں ہوگی۔ بشرطیکہ اپنے گھروں میں اردو کے ماحول کو زندہ رکھیں اور اپنی اولاد کو اردو زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا سکھائیں۔ ان خالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے باغ عامہ میں واقع ابوالکلام آزاد نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ نادر و نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ Exhibition of Quranic Manuscripts in Hyderabad

حیدرآباد میں قرآنی نسخوں کی نمائش

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس انسٹی ٹیوٹ کی اہمیت غیر معمولی تھی جس میں تیس ہزار سے زیادہ نایاب و نادر کتابیں تھیں جن میں غیر معمولی مخطوطات بھی شامل تھے۔ مگر کتابوں کی سہی طور پر دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کئی کتابیں ناکارہ ہوچکی ہیں۔ فی الحال کتابوں کی تعداد تیرہ ہزار تک محدود ہوگئی ہے۔ وزیر موصوف نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو باقی کتابیں بھی ختم ہوجائیں گی اور ابوالکلام آزاد نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قصۂ پارینہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابولکلام آزاد نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ادبی و مذہبی سمینارس، سمپوزیمس، ورکشاپس اور محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اپنی تہذیب و ثقافت کو محفوظ کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنے آبا و اجداد کے کارناموں کو یاد رکھنے میں آسانی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Anjuman Islamia Ramazan 2022: انجمن اسلامیہ ہال میں چھ روزہ تراویح مکمّل

محمد محمود علی نے ابوالکلام آزاد نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں کو تیقن دیا کہ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ اردو زبان اور ثقافت کے فروغ میں سنجیدہ ہیں۔ کیونکہ وہ خود بہترین اردو زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ کے سی آر چاہتے ہیں کہ مسلمان بھی دیگر قوموں کی طرح ہر میدان میں ترقی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.