ETV Bharat / state

عادل آباد میں شراب ضبط کی گئی

مہاراشٹرسے لائی جانے والی شراب کو تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کےمحکمہ آبکاری کے عہدیداروں نےضبط کی، جس کی قیمت 32 لاکھ بتائی جارہی ہے۔۔

عادل آباد میں شراب ضبط کی گئی
عادل آباد میں شراب ضبط کی گئی
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 2:08 PM IST

پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے لائی جانے والی شراب تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ضبط کی گئی۔

ضلع کے بوتھ منڈل کے گھن پورمیں مہاراشٹر کی سرحد کے قریب چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران یہ شراب آٹوسے ضبط کی گئی۔آٹو میں 4412بوتلیں منتقل کی جارہی تھیں۔یہ شراب کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کیری میری کے رہنے والے سنیل،ساگر نامی دو افراد منتقل کررہے تھے جس کی مالیت دو لاکھ 32ہزار روپئے ہے۔

لاک ڈاون کے دوران ہی شراب کی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت کے بعد سے شراب فروخت کنندگان کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد سے غیر قانونی طور پر شراب کی منتقلی مختلف جگہوں پر دیکھی گئی ہے۔ ایک جانب حکومت کا کہنا ہیکہ شراب کی دوکانوں کو کھولنے سے حکومت کو فائدہ ہے تو دوسری جانب خواتین اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ شراب کی دوکانوں کو بند ہی رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.