ETV Bharat / state

اردو صحافیوں کو خصوصی پیکیج کی اپیل - مشکل وقت میں اردو صحافیوں کی مدد کی جائے

سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشا نے حکومت تلنگانہ سے اپیل کہ اس مشکل وقت میں اردو صحافیوں کی مدد کرے۔

اردو صحافیوں کو خصوصی پیکیج کی اپیل
اردو صحافیوں کو خصوصی پیکیج کی اپیل
author img

By

Published : May 4, 2020, 8:37 PM IST

سابق رکن راجیہ سبھاعزیز پاشاہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہمت وحوصلہ کے ساتھ جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات انجام دینے والے محکمہ پولیس،صحت عامہ اور بلدی نظم ونسق کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے ایصال کی جانے والی مکمل تنخواہوں کے علاوہ دیگر الاونسس (خصوصی پیکیج)کی منظوری کو خوش آئند قراردیا۔

اس موقع پر انھوں نے کورونا وائرس کے غضب ناک پھیلاو سے انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ریاست تلنگانہ کے صحافیوں بالخصوص ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو سے وابستہ صحافیوں کے لئے بھی اسی طرح کے پیکیج کو جاری کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاون کی وجہ سے کئی اردو رسائل،جرائد بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کئی گھروں میں معاشی مشکل کی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کیاجاسکتا کہ اردو صحافی بھی چیلنج بھرے دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی۔

عزیزپاشا تلنگانہ کے سینئر کمینوسٹ رہنما ہیں، موصوف پسماندہ طبقات، میناریٹز کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.