آج ایک اور کانگریسی رہنما نے مجلس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔ سابق کارپوریٹر خواجہ بلال آج دوبارہ مجلس میں لوٹ آئے جبکہ کچھ عرصہ قبل وہ پارٹی سے ناراض ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
خواجہ بلال نے مجلس کے ہیڈکوارٹر دارالسلام پہنچ کر صدر اسدالدین اویسی سے ملاقات کی اور دوبارہ پارٹی میں شامل ہوگئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایک اور کانگریسی رہنما محمد غوث نے بھی مجلس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی تھی۔