ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہوٹلز اور ریسٹورینٹ کی کمی نہیں ہے۔ لیکن کوئی ریسٹورینٹ خواتین کے لیے مختص نہیں تھا۔ تاہم شہر کے ٹولی چوکی کے آدتیہ نگر علاقہ میں ایک نئے کیفے کا قیام عمل میں آیا ہے۔ جو خواتین اور بچوں کے لئے مختص ہے۔ اس کیفے میں خواتین ہی خواتین کو جم، ڈرائیورنگ سمیت مختلف چیزوں کی ٹرینن Cafe in Tolichowki is Run by Women for Women دیتی ہیں۔
پرلس اسکوائر کیفے Hyderabad Pearls Square Cafe کی بانی عابدہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس کیفے کے ذریعہ خواتین میں خوداعتمادی، حوصلہ افزائی اور انہیں خود مختار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیفے میں خواتین ڈشسز بناکر لاتی ہیں اور یہاں فروخت کرتی ہیں اور یہاں پرسکون لمحات گزارتی ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ پرلس اسکوائر کیفے کے قیام کا مقصد وسیع ہے۔ اس کیفے کے ذریعہ نہ صرف خواتین کی خدمت کی جارہی ہے بلکہ صحت' تندرستی و دیگر امور سے متعلق خواتین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔