تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ Health Minster Harish Rao on Basti Dawakhana نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے غریبوں کو بہتر نگہداشت صحت خدمات کی فراہمی کیلئے بستی دواخانوں کا قیام عمل میں لایا ہے۔ اور وہ طبی شعبہ کو مستحکم کررہے ہیں۔ KCR on Medical Sector
انہوں نے سنگاریڈی ضلع کے رامچندرپورم منڈل کی ایس ایس کالونی، وامبے کالونی، ایل آئی جی بھارتی نگر کالونی میں بستی دواخانوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے جی ایچ ایم سی حدود میں 256 بستی دواخانوں کو شروع کیا ہے۔ایسے ہر ایک کلینک میں ایک ماہر ایم بی بی ایس ڈاکٹر، اسٹاف نرس اور دیگر اہلکار ہوتے ہیں۔ ان کلینکس میں مفت طبی خدمات، ہر قسم کی ادویات دستیاب ہیں۔ساتھ ہی ہر قسم کے معائنے مفت کیے جاتے ہیں۔
ٹی ڈائگناسٹکس کے ذریعہ عوام کو 57 قسم کے معائنے مفت کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ پرائیویٹ اسپتالوں میں جا کر رقم ضائع نہ کریں۔یہ دواخانے ملک کے لئے مثال بن گئے ہیں۔ 15ویں مالیاتی کمیشن نے سفارش کی ہے کہ یہ بستی ڈسپنسریاں تمام ریاستوں میں قائم کی جائیں۔
ٹی ڈائیگناسس میں خون کا نمونہ دینے پر ہر قسم کے معائنے مفت کیے جائیں گے اور رپورٹ سیل فون پر بھیج دی جائے گی۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 256 بستی ڈسپنسریوں کے ذریعہ روزانہ اوسطاً 2 لاکھ 50 ہزار افراد مفت علاج کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔پٹن چیرو میں پہلے سے ہی 3 بستی ڈسپنسریاں ہیں۔ ہم نے آج تین نئے کلینک شروع کیے ہیں۔سانپ کے ڈسنے، کتے کے کاٹنے، ڈینگی اور ملیریا سمیت تمام قسم کی ادویات سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہیں۔
یو این آئی