حیدرآباد: تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ 503 گروپ ون اسامیوں پر تقرریوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پلیمنری اور مینس امتحانات کے ذریعہ تقرریاں کی جائیں گی۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ ون پلیمنری امتحانات کیلئے ریاست بھر میں 33 مراکز قائم کررہی ہے۔ Group One Exam Preparations in Telangana
امیدوار درخواستیں داخل کرنے کے دوران ان میں 12 مراکز کا انتخاب کریں جس میں کوئی ایک سنٹر امیدوار کو الاٹ کیا جائے گا۔ جہاں تک مینس امتحانات کے انعقاد کا معاملہ ہے اس کو ریاست کے صدر مقام حیدرآباد میں منعقد کرنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو گروپ I امتحانات میں شرکت کرنے کیلئے اپنے محکمہ کے آفیسر سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔
2 مئی سے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ درخواست فیس 200 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ ریزرویشن حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے فیس 120 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ پلیمنری امتحان کے انعقاد کے بعد فوری ’’ کی ‘‘ جاری کی جائے گی ۔ ’ کی ‘ پر اعتراضات قبول کرنے کے بعد فائنل ’ کی ‘ جاری کی جائے گی۔ قطعی ’ کی ‘ کے ساتھ جوابی پیپرس ویب سائیٹ پر پیش کیا جائے گا۔ پلیمنری میں کوالیفائی ہونے والے امیدوار مینس امتحان کیلئے اہل ہوں گے۔ او ایم آرشیٹس پر ہال ٹکٹ نمبر اور جواب تحریر کرتے وقت امیدواروں کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو اس او ایم آر شیٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔لہذا امیدوار چوکسی اختیار کریں۔