ETV Bharat / state

مکہ مسجد کے امام و موؤذن سمیت تمام ملازمین تنخواہ سے محروم

جنوبی شہر حیدر آباد کی تاریخی مکہ مسجد کے امام اور موؤذن سمیت تمام ملازمین گذشتہ 10 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 1:52 PM IST

Emam and moazzin of makkah masjid is deprived of salery
مکہ مسجد کے امام و موؤذن سمیت تمام ملازمین تنخواہ سے محروم

تاریخی مکہ مسجد کا شمار بھارت کی دوسری بڑی مسجد میں ہوتا ہے۔ اس مسجد کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

گذشتہ دو برس قبل تاریخی مکہ مسجد میں تزئین کاری و تعمیراتی کام کا آغاز ہوا تھا جس کے لیے 8 کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے۔

اقلیتی امور کے تحت یہ کام انجام دیا جا رہا ہے۔ تاہم پچھلے چھ ماہ سے یہ کام بھی رکا ہوا ہے۔

اس وسیع و عریض مکہ مسجد کی خدمت کرنے والے ملازمین اور امام کو پچھلے 10 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔

مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کی تزئین کاری کا کام رمضان المبارک تک مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر مسلم دوست ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سب سے بڑی مسجد کے امام اور ملازمین کو 10 ماہ سے تنخواہ نہیں ملنا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ مسجد کا دورہ کریں اور مسجد کے مسائل حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ایسا ماسٹر جو سبزیاں کھلانے کے ساتھ اس کی تعلیم بھی دیتا ہے

تاریخی مکہ مسجد سنہ 1951 میں بادشاہ محمد قلی قطب شاہ نے تعمیر کروایا تھا- یہ مسجد ایرانی طرز پر تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کی تعمیر کے وقت مکہ مکرمہ سے ایک پتھر مسجد کے بیرونی حصہ میں نصب کیا گیا ہے۔ اس نسبت سے اس مسجد کا نام مکہ مسجد رکھا گیا ہے۔ اس مسجد میں 20 ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.