کوئلہ کی کان میں ہاتھی کے دانت پائے گئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے راماگنڈم کی سنگارینی کالریز کوئلہ کی کان میں پیش آیا۔
آج ورکرس جب سنگارینی کالریز میڈی پلی اوپن کان میں کوئلہ کو نکالنے کاکام انجام دے رہے تھے کہ اچانک ہاتھی کے دانت نظر آئے جس سے تمام ورکرس حیرت زدہ ہوگئے۔ان ورکرس نے اس بات کی اطلاع اعلی عہدیداروں کو دی جنہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون ڈاکٹر زیادہ فیس پر رو پڑیں
محکمہ آثارقدیمہ کے عہدیدار وہاں پہنچے اور مقام کا معائنہ کیاجہاں یہ ہاتھی دانت پائے گئے تھے۔ان عہدیداروں نے اس سلسلہ میں مزدوروں سے تفصیلات بھی حاصل کیں۔عہدیداروں نے شبہ کیا کہ ماضی میں اس علاقہ میں ہاتھیوں کی موجودگی ممکن ہے۔ہوسکتا ہے کہ ہاتھی کی لاش زمین میں دبی ہوئی تھی جس سے یہ دانت،کوئلہ کو کانکنی کے دوران باہر آئے۔