گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)، تلنگانہ قانون ساز کونسل کی دو گریجویٹ نشستوں پر ہونے والے انتخابات ای وی ایمس کے ذریعہ کروانے کا بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے۔
تلنگانہ بی جے پی کے رکن کونسل سی رامچندر راو کی زیرقیادت ایک وفد نے اس خصوص میں تلنگانہ الیکشن کمشنر سے نمائندگی کی اور ایک یادداشت بھی انہیں سونپا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رامچندر راو نے الزام عائد کیا 'جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں شکست کے خوف سے حکمران جماعت ٹی آر ایس اور مجلس بیلٹ پیپرس کے ذریعہ انتخابات منعقد کروانے کی خواہش کر رہی ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
بابری مسجد انہدامی کیس کا فیصلہ کل
انہوں نے کہا 'کورونا وبا کے دور میں بیلٹ پیپرس کے بجائے ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات کروانا مناسب اور محفوظ رہے گا'۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کو توجہ دلائی گئی ہے کہ بہار کے انتخابات بھی ای وی ایمس کے ذریعہ منعقد کئے جا رہے ہیں تو پھر یہاں بھی اسی طریقے کو استعمال میں لایا جائے۔