نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ نے پریس کانفرنس میں عام انتخابات کی تاریخوں اور مراحل کا اعلان کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پہلے مرحلہ میں انتخابات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 22 ریاستوں میں ایک ہی مرحلے میں پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔
تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بھی ایک ہی مرحلے میں یہ انتخابات ہوں گے۔ آندھرا پردیش میں لوک سبھا کی 25 نشستیں ہیں جہاں پر پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسی دن تلنگانہ کی 17 لوک سبھا نشستوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔
تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات پہلے ہی ہوچکے ہیں جبکہ آندھرا پردیش میں عام انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات منعقد ہوں ہیں۔