ETV Bharat / state

ڈی جی پی تلنگانہ کو الیکشن کمیشن نے معطل کرنے کے احکام جاری کئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 6:42 PM IST

مرکزی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار کومعطل کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

ڈی جی پی تلنگانہ کو الیکشن کمیشن نے معطل کرنے کے احکام جاری کئے
ڈی جی پی تلنگانہ کو الیکشن کمیشن نے معطل کرنے کے احکام جاری کئے

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار کومعطل کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ انتخابی ادارہ نے اسی مسئلہ پر ایڈیشنل ڈی جی پیز سندیپ کمارجین، مہیش بھگوت کو نوٹس جاری کی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کی اجرائی کے درمیان میں ہی ڈی جی پی، دیگر ایڈیشنل ڈی جی پیز نے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی تھی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے دوران ڈی جی پی کی ریونت ریڈی سے ملاقات کے سبب الیکشن کمیشن نے یہ احکام جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا

واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر حیدرآباد میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں جشن کا ماحول دیکھاگیا پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، محبان کانگریس کی بڑی تعداد انتخابی نتائج کے ساتھ ہی جمع ہوگئی جنہوں نے بڑے پیمانہ پر جشن منایا، پٹاخے چھوڑے اور رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد پیش کی کانگریس، 2014میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعدپہلی مرتبہ اس تلگوریاست میں حکومت بنانے کے موقف میں آگئی ہے۔اس جشن میں پارٹی لیڈروں کا جوش دیکھنے لائق تھاجنہوں نے اس تبدیلی کو ریاست کے عوام کیلئے فال نیک قراردیا۔کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.