ETV Bharat / state

تلنگانہ میں یکم مارچ سے کورونا ٹیکہ کاری کیلئے کوشش

کورونا ٹیکہ کاری کے لئے تلنگانہ محکمہ صحت کی جانب سے ٹرائل شروع کردی گئی ہے، تلنگانہ میں تقریباً 15 لاکھ ڈوز تیار کئے گئے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 5:30 PM IST

تلنگانہ میں یکم مارچ سے کورونا ٹیکہ کاری کیلئے کوشش
تلنگانہ میں یکم مارچ سے کورونا ٹیکہ کاری کیلئے کوشش

حیدرآباد: تلنگانہ میں یکم مارچ سے کورونا ٹیکہ کاری کیلئے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ٹرائل شروع کر دی ہے۔

تلنگانہ میں پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ٹیکہ کاری کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے لئے تقریبا 15لاکھ ڈوز تیار کئے گئے ہیں۔

پرائیویٹ ہسپتالوں میں ٹیکہ لینے کے چارجس مرکزی حکومت نے مقرر کئے ہیں۔ ٹیکہ لینے کے لئے 100روپئے دینے ہوں گے۔ ٹیکہ کی قیمت علاحدہ ہوگی۔ ٹیکہ اندازی کے لئے عہدیداروں، اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔

ریاست بھر میں 1200 مراکز پر یہ ٹیکے دئے جائیں گے۔ ان میں 232 آروگیہ شری نیٹ ورک اسپتال ہیں اور بقیہ سرکاری اسپتال ہیں۔

مزید پڑھیں:

حیدر آباد: تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ٹیکہ دینے کے بعد ٹیکہ لینے والے شخص کو کسی بھی قسم کے ذیلی اثرات (سائیڈ ایفکٹ) ہوں تو پرائیویٹ اسپتال ہی اس کا علاج کریں گے۔

ایسے اسپتال جو آروگیہ شری کے پینل میں شامل نہیں ہیں ان پرائیویٹ اسپتالوں میں یہ ٹیکہ دستیاب نہیں ہوگا۔

پرائیویٹ اسپتالوں کو چاہئے کہ وہ مرکز کی جانب سے نشاندہی کردہ بینک اکاونٹ میں رقم جمع کروائے اور اس کی رسید ریاستی حکومت کو دکھاتے ہوئے اس ٹیکہ کے ڈوز حاصل کرے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.