حیدرآباد: شہر میں غریب گھرانے اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کی غرض سے سکینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمزون کے اشتراک سے slum to Oxford ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت پسماندہ علاقوں میں رہنے والے 8 سال کی عمر کے بچوں سے لے کر 80 سال کی عمر تک افراد کے لیے تعلیم کا نظم کیا جارہا ہے اور اس مہم کے تحت ان بچوں میں تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔ Education is also Necessary for Poor children of backward areas
یہ بھی پڑھیں:
سکینہ فاؤنڈیشن کے صدر محمد آصف حسین سہیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تحت مختلف شعور بیداری پروگرامس بھی منعقد کیے جائیں گے جس میں امپاورمنٹ آف وومین' نوجوانوں سے متعلق شعور بیداری اور نشہ مخالف سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنا نام تک لکھنا نہیں آتا اور جنہوں نے زندگی میں کبھی قلم نہیں پکڑا انہیں بھی بنیادی تعلیم دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے علاقے شیخ پیٹ میں اس مہم کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں غریب بچوں میں کتابیں اور دیگر تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔ یہ مہم نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے ملک میں چلائی جائے گی اور اس سلسلہ میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔