ETV Bharat / state

ED Raids On MBS Group Of Companies and Mussadilal Jewekers ایم بی ایس گروپ آف کمپنیز اور مُسدی لال جیولرس پر ای ڈی کا چھاپہ - musadilal jewelers

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے معاملات کے سلسلے میں حیدرآباد سمیت تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 20 مقامات پر ایم بی ایس گروپ آف کمپنیز اور مُسدی لال جیولرس پر چھاپے مارے۔

ایم بی ایس گروپ آف کمپنیز
ایم بی ایس گروپ آف کمپنیز
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 8:05 PM IST

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے معاملات کے سلسلے میں حیدرآباد سمیت تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 20 مقامات پر ایم بی ایس گروپ آف کمپنیز اور مُسدی لال جیولرس پر چھاپے مارے۔ ایم بی ایس گروپ اور اس کے ڈائریکٹر سوکیش گپتا اور اس سے وابستہ کمپنیوں نے 5 فیصد اضافی ٹیکس ادا کیے بغیر غیر ملکی کرنسی کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے کریڈٹ پر ایم ایم ٹی سی سے سونا حاصل کیا، جس سے کارپوریشن کو نقصان ہوا۔

سنہ 2014 میں، ای ڈی حکام نے سی بی آئی کے ذریعہ ایف آئی آر کی بنیاد پر کیس درج کیا اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بھاری مقدار میں سونے اور ہیرے کے زیورات ضبط کئے ہیں۔ 3 شو رومز سے 100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور ہیرے ضبط کیے گئے۔ حکام نے پتا کیا کہ 50 کروڑ روپے کی بے نامی جائیدادیں ہیں۔ ای ڈی حکام نے سُکیش گپتا اور انوراگ گپتا کی جائیدادیں ضبط کر لی ہے۔

سی بی آئی پہلے ہی سکیش گپتا اور انوراگ گپتا کے خلاف کیس درج کر چکی ہے۔ ای ڈی نے سی بی آئی چارج شیٹ کی بنیاد پر ان دونوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ ای ڈی نے پایا کہ سونے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو دوسری کمپنیوں میں لگایا گیا تھا۔ پچھلے سال، اس نے 323 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کی تھی۔

قبل ازیں ای ڈی کے عہدیداروں نے مُسدی لال جیولرس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ نوٹ بندی کے دوران جعلی بل بنانے اور نقد رقم لین دین کے الزام میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور گزشتہ سال فروری میں 130 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کی گئی تھی۔ نوٹ بندی کے وقت مُسدی لال جیولرس کی انتظامیہ نے ان کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم جمع کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Gold and silver ETFs گولڈ اور سلور ای ٹی ایف متنوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین آپشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.