حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن (ای سی) نے تلنگانہ انتخابات سے قبل ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے رعیتو بندھو اسکیم کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروانے کیلئے دی گئی اجازت سے دستبرداری اختیار کی ہے جس کی اجازت دو دن پہلے کمیشن نے دی تھی۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انتخابی ادارہ کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک ریاستی وزیر صحت ہریش راو نے اس اسکیم کے بارے میں کھلے عام اعلان کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ ہریش راو تلنگانہ 2023 کے جاری اسمبلی انتخابات میں سدی پیٹ اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس پارٹی کے امیدوار ہیں۔ پارٹی کے اسٹار پرچارک اور تلنگانہ کے وزیر خزانہ بھی ہیں۔
-
#WATCH | On EC telling Telangana govt to stop disbursements under Rythu Bandu scheme, BRS MLC K Kavitha says, "Congress has time & again been complaining to EC about the scheme under which in the last 10 seasons the state govt has disbursed about Rs 72,000 cr to 65 lakh farmers… pic.twitter.com/n8b9GCj8sU
— ANI (@ANI) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | On EC telling Telangana govt to stop disbursements under Rythu Bandu scheme, BRS MLC K Kavitha says, "Congress has time & again been complaining to EC about the scheme under which in the last 10 seasons the state govt has disbursed about Rs 72,000 cr to 65 lakh farmers… pic.twitter.com/n8b9GCj8sU
— ANI (@ANI) November 27, 2023#WATCH | On EC telling Telangana govt to stop disbursements under Rythu Bandu scheme, BRS MLC K Kavitha says, "Congress has time & again been complaining to EC about the scheme under which in the last 10 seasons the state govt has disbursed about Rs 72,000 cr to 65 lakh farmers… pic.twitter.com/n8b9GCj8sU
— ANI (@ANI) November 27, 2023
انتخابی ادارہ نے قبل ازیں اپنے احکام میں تلنگانہ حکومت کو ربیع کی فصل کیلئے اس ماہ کی 28 تاریخ سے پہلے رعیتو بندھو اسکیم کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروانے کی اجازت دی تھی تاہم حکومت کو یہ بھی کمیشن نے ہدایت دی تھی کہ اس کی تشہیر نہ کرے کیونکہ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر کو اپنے فیصلہ سے واقف کروایا۔
ریاستی وزیر صحت ہریش راو نے ربیع کی فصل کے لئے رعیتو بندھو کی اسکیم کی رقم کی تقسیم کے بارے میں جلسہ میں اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ رقم پیر تک تقسیم کردی جائے گی۔ پچھلے مہینے، حکومت نے ایک مکتوب کمیشن کو تحریر کرتے ہوئے کسانوں کو دی جانے والی اس امداد کو معمول کے مطابق جاری کرنے کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی۔
مزید پڑھیں: کے ٹی آر کو مرکزی الیکشن کمیشن کا نوٹس
تین دن پہلے کمیشن نے اس کی اجازت دی تھی تاہم کمیشن نے اس کی اجازت واپس لے لی ۔ الیکشن کمیشن نے اس ماہ کی 30 تاریخ کو پولنگ ختم ہونے تک یہ رقم جمع نہ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت نہ دینے کی وجہ سے ریاست کے 70 لاکھ کسانوں کے لیے رعیتو بندھو کی امداد روک دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ "یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ تلنگانہ میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ( انتخابی ضابطہ اخلاق ) لاگو ہے اور تمام متعلقہ افراد کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے''۔
کانگریس کی شکایت پر رعیتو بندھو اسکیم کی رقم روکی گئی: ہریش راو
تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے ریاست میں رعیتو بندھو اسکیم کے تحت رقم کی اجرائی کو روک دینے مرکزی الیکشن کمیشن کے احکام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی کمیشن سے شکایت پر ہی اس رقم کو روکا گیا ہے۔ انہوں نے ظہیرآباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ کی 3تاریخ کے بعد ریاست میں ایک مرتبہ پھر کے سی آر کی حکومت بنے گی اور پھر کسانوں کے بینک کھاتوں میں یہ رقم جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کے آنے پر یہ اسکیم بند کردی جائے گی۔
ریاست تلنگانہ میں 119 اسمبلی حلقوں میں 30 نومبر کو انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اسی کے پیش نظر ریاست میں سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہے۔