ETV Bharat / state

Transportation from Hyd on Dusshera Festival: دسہرہ تہوار، مسافرین کےلیےاضافی ٹرینیں اور بسیں - اپل کراس روڈ،مختلف مقامات سے خصوصی بسیں

سکندرآباد، کاچی گوڑا اور نامپلی ریلوے اسٹیشنوں میں مسافرین کا کافی ہجوم دیکھاجارہا ہے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں، مسافر ٹرین کے وقت سے پہلے اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔ Transportation from Hyd on Dusshera Festival

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 3, 2022, 5:59 PM IST

اپنوں میں تہوار منانے کیلئے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تلنگانہ کے بیشتر اضلاع، ایک اور تلگو پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے اضلاع میں اپنے آبائی مقامات کو جانے کیلئے مسافرین کی بڑی تعداد مختلف بس اسٹینڈس اورریلوے اسٹیشنس پر نظرآرہی ہے۔ Transportation from Hyd on Dusshera Festival

بس سٹینڈز اور ریلوے سٹیشن مسافروں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے ہر سال دسہرہ اور دیوالی کے تہواروں کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلاتا ہے۔یہ ٹرینیں حیدرآبا دسے اے پی کے مختلف مقامات کیلئے چلائی جاتی ہیں۔اس مرتبہ بتایاجاتا ہے کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے اس مقصد کیلئے 315 خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔ TSRTC Increased Buses on Dussehra

سکندرآباد، کاچی گوڑا اور نامپلی ریلوے اسٹیشنوں میں مسافرین کا کافی ہجوم دیکھاجارہا ہے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں، مسافر ٹرین کے وقت سے پہلے اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔ان کو چھوڑنے کیلئے آنے والوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے اسٹیشنس میں ہجوم کافی زیادہ ہورہا ہے۔ شہر کے اہم بس اسٹیشنس میں بھی اسی طرح کی صورتحال پائی جاتی ہے۔ تلنگانہ آر ٹی سی دسہرہ تہوار کے موقع پر 4 ہزار 198 خصوصی بسیں چلا رہا ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں کے لیے 3 ہزار 795 خصوصی بسوں کا انتظام کیاگیا ہے۔اسی طرح آندھرا پردیش کے لیے 328 خصوصی بسیں، کرناٹک کے لیے 75 خصوصی بسیں بھی چلائی جارہی ہیں کیونکہ حیدرآباد سے بعض افراد اپنے رشتوں کے ساتھ تہوار منانے کیلئے کرناٹک بھی جاتے ہیں۔ اہم بس اسٹیشنوں کے علاوہ ایم جی بی ایس، جے بی ایس،دلسکھ نگر، لنگم پلی، چندا نگر،کے پی ایچ بی، ٹیلی فون بھون، اپل کراس روڈ،مختلف مقامات سے خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: District Level Dussehra Sports in Bidar بیدر میں ضلعی سطح کے دسہرہ اسپورٹس کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.