گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن سنگاریڈی کے اسسٹنٹ پروفیسر برائے سیاسی علوم ڈاکٹر محمد غوث کا بطور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی تقرر عمل میں آیا ہے۔ جس کے احکامات جاری کردے گئے ہیں۔
اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود اجئے مشرا نے اس ضمن میں جی او نمبر 202 جاری کیا۔
اس جی او کے مطابق ڈاکٹر محمد غوث ایک برس کے لیے ڈیبوٹیشن پر اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
واضح ہے کہ محمد غوث، انچارج ڈائریکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی شاہنواز قاسم آئی پی ایس ( ڈائریکٹر اقلیتی بہبود) کی جگہ لیں گے۔
مزید پڑھیں : تلنگانہ میں آبادی سے زیادہ آدھار کارڈز
جس کے بعد شاہنواز قاسم کو 16 دسمبر 2019 تا 15 اپریل 2020 تک انچاج، سی ای او وقف بورڈ کے عہدے پر فائز ہونگے۔