ریاست تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ نے کہاکہ ریاست میں کورونا وائرس سے روبہ صحت ہونے کی شرح 99.4ہوگئی ہے۔ جب کہ اموات صرف 0.6فیصد رہ گئی ہے۔
انہوں نے سدی پیٹ کے سرکاری میڈیکل کالج میں لکویڈ آکسیجن ٹینک کا آغازکیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے آکسیجن کی ضرورت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
حیدرآباد سے سدی پیٹ ضلع آنے پر طبی اسٹاف کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
اس کے پیش نظر ہی لکویڈ آکسیجن گیس کو مستقل بنیاد پر سدی پیٹ کے میڈیکل کالج میں لایاگیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ لکویڈ گیس ٹینک کی قیمت 61لاکھ روپئے ہے اور یہ 24گھنٹے سرکاری میڈیکل کالج میں دستیاب ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری طورپر پرائیویٹ اسپتال جاکر اپنی رقم کو ضائع نہ کریں۔
سدی پیٹ میں 100کوویڈ کے بستروں والا ہسپتال ہے اور ڈاکٹرز کی خدمات دستیاب ہیں۔
یہاں پر تمام طبی ضروریات کی تکیمل کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:'ہم مجرموں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں اور پلازمہ کا عطیہ بھی دیتے ہیں'
انہوں نے کہاکہ اس ٹینک کی تنصیب کے بعد آکسیجن کی سپلائی کا مسئلہ مستقل طورپر حل کرلیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا سے مثبت پائے جانے والے ڈاکٹرز کے ساتھ ربط میں رہیں اور طبی خدمات سے استفادہ حاصل کریں۔