ETV Bharat / state

'ایجنٹز اور درمیانی افراد کو ایک روپیہ بھی نہ دیں'

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر نے کہا کہ عام آدمی پر کسی بھی بوجھ کے بغیر نئے ریونیو ایکٹ کومنظور کیاگیا ہے۔یہ ایکٹ عام آدمی کے مفاد میں اور رشوت خوری کے خلاف ہے۔

'ایجنٹز اور درمیانی افراد کو ایک پائی نہ دیں'

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 3:27 PM IST

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں اراضی کے تنازعات کے مستقل حل کے لئے ہی ریاستی حکومت نے نیا ریونیوایکٹ لایاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ حیدرآباد کے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد اپنی جائیداد کے حقوق رکھیں،مسائل کے حل،غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو جائیداد کا حق دلانے کی مساعی کی گئی ہے۔حکومت کا مقصد لوگوں سے زیادہ رقم وصول کرنا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایجنٹز اور درمیانی افراد کو جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لئے ایک پائی بھی نہ دی جائے۔اب اس رجسٹریشن کے عمل کو مکمل شفاف بنایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عام آدمی پر کسی بھی بوجھ کے بغیر نیا ایکٹ منظور کیاگیا ہے۔یہ ایکٹ عام آدمی کے مفاد میں اور رشوت خوری کے خلاف ہے۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے صدردفتر سے ریونیو کے مسائل پر وزیر تارک راما راو نے ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔وزیر سرینواس یادو،مئیر جی ایچ ایم سی بی رام موہن،پرنسپال سکریٹری اروند کماراور کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار کے علاوہ حیدرآباد،رنگاریڈی،میڑچل ملکاجگری کے کلکٹرز، مختلف حلقوں کی نمائندگی کرنے والے ارکان اسمبلی،کالونیز کی ایسوسی ایشنس کے نمائندوں نے بھی اس ویڈیوکانفرنس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری، سڑکیں تالاب میں تبدیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.