منچ کی جانب سے آج شاہین نگر کے ان خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جو لاک ڈاؤن کے آغاز سے تاحال امداد کے انتظار میں تھے_ جب مسلمانوں سے مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے راشن قبول کرنے کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بھوک کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور بھوکے امداد دینے والے کو نہیں امداد کو دیکھتے ہیں چاہے وہ کسی بھی جاعت سے ہو ں۔
کنوینر تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ محمد عبدالستار نے بتایا کہ حیدرآباد میں آج بھی ایسے کئ خاندان ہیں جو فاقہ کشی پر مجبور ہیں جنہیں نہ توحکومت کی امداد ملی نہ ہی کسی اور جماعت کی جانب سے ۔ایسے مجبور افراد کی اطلاع ملنے پر منچ نے انہیں راشن فراہم کیا۔
کورونا وائرس کیلئے مسلمانوں قصوروار ٹہرانے اور دوسری طرف مسلم خاندانوں کی امداد کے متعلق سوال کی تردید کرتے ہوئے کنوینر نے کہا کہ کسی نے بھی مسلمانوں کو وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا بلکہ جن سے غلطی ہوئی ہے انہیں غلط کہا ہے_ اور ایک جماعت کی حرکت کو غلط کہنے سے پوری قوم غلط نہیں ہوتی۔
معاون کنوینر سید فیاض الدین نے اس موقع پر علماء و مشائخین کی چشم پوشی پر تنقید کی اور کہا کہ ایسے موقع پر انہیں بلا لحاظ مذہب عوام کی خدمت میں پیش پیش رہنا چاہئے تاکہ ملک کے عوام میں مسلمانوں کے متعلق مثبت پیغام جائے_