ETV Bharat / state

تلنگانہ کے نجی اسکولوں کے اساتذہ میں امداد کی تقسیم کل سے

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 1:03 PM IST

منگل کے روزسے منتخب پرائیویٹ ٹیچرز کو دو ہزار روپے نقد رقم ان کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ 21 اپریل سے 25 کلو چاول تقسیم کیا جائے گا۔

تلنگانہ کے نجی اسکولوں کے اساتذہ میں امداد کی تقسیم کل سے
تلنگانہ کے نجی اسکولوں کے اساتذہ میں امداد کی تقسیم کل سے

تلنگانہ کے نجی اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کو سرکاری امداد کی تقسیم منگل 20 اپریل سے شروع کی جائے گی۔ مستفید افراد کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے۔ امداد کے لئے مجموعی طور پر1,18,004 افراد کو منتخب کیا گیا۔ ان میں سے1,06,383 اساتذہ اور11,621 غیر تدریسی اہلکارشامل ہے۔

حکام کا اندازہ ہے کہ یہ تعداد مزید دس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ منگل سے منتخب افراد کو دو ہزار روپے نقد رقم بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ 21 اپریل سے 25 کلو چاول تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کورونا کے تناظر میں مالی پریشانیوں کا سامنا کرنے والے نجی اساتذہ اور اہلکاروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے نقد اور 25 کلو چاول دیئے کا اعلان کیا تھا۔

اس تناظر میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے آن لائن درخواستیں وصول کیں تھیں۔محکمہ نے مستفید افراد کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا۔ ضلع کلکٹر کے ذریعہ انتخاب اور امیدواروں کی منظوری کے بعد یہ فہرست ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو بھیجی گئی تھی۔ یہی فہرست فائنانس ڈپارٹمنٹ کو بھیجی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے پہلے ہی 32 کروڑ روپے نقد امداد کے لئے منظور کئے ہیں جبکہ محکمہ سیول سپلائی نے 3.625 ٹن باریک چاول تیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.