ETV Bharat / state

TS E Challan Discount 2022: حیدرآباد میں ٹریفک چالانات پر رعایت، سرکاری خزانہ میں 112.98 کروڑ روپئے جمع

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 2:23 PM IST

حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 63 لاکھ چالانات ادا کئے گئے جس کے ذریعہ 49.6کروڑ روپئے کی آمدنی حکومت کو ہوئی۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 38 لاکھ چالانات ادا کئے گئے جس کے ذریعہ 45.8کروڑروپئے اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 16 لاکھ چالانات اداکئے گئے جس کے ذریعہ 15.3 کروڑ روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے-TS Traffic Challan Discount {75%} on Pending E Challan

ٹریفک چالانات
ٹریفک چالانات

حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کونڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں ٹریفک چالانوں کی ادائیگی کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے۔ یکم مارچ سے 20 مارچ تک 1.2 کروڑ چالانات اداکیے گئے جس کے 112.98کروڑروپئے سرکاری خزانہ میں جمع کروائے گئے۔ TS Traffic Challan Discount {75%} on Pending E Challan

حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 63 لاکھ چالانات ادا کئے گئے جس کے ذریعہ 49.6کروڑ روپئے کی آمدنی حکومت کو ہوئی۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 38 لاکھ چالانات ادا کئے گئے جس کے ذریعہ 45.8کروڑروپئے اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 16 لاکھ چالانات اداکئے گئے جس کے ذریعہ 15.3 کروڑ روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے۔ یہ سہولت 31 مارچ تک نافذ رہے گی۔

تلنگانہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک چالانات پر رعایت کا سلسلہ جاری ہے۔اس سہولت میں زیرالتوا ٹریفک چالانات پر بھاری ڈسکاونٹ دیاجارہا ہے۔ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر زیرالتوا ٹریفک چالانات کو ختم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایاگیا ہے جس کی شہریوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس ون ٹائم پیشکش سے فائدہ اٹھائیں۔ ساتھ ہی پولیس نے ماسک نہ لگاتے ہوئے گاڑی چلانے والوں پر عائد چالانات پر بھی بھاری رعایت دی ہے۔ اس رعایت کے تحت زیرالتواء چالانات کی رقم میں 50تا75فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔

دو پہیوں والی گاڑیوں پر زیرالتواء چالانات کی رقم کا 75فیصد حصہ معاف کردیا گیا ہے۔ گاڑی سواروں کو صرف 25 فیصد چالانات کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ کورونا وائرس کی وباء کے دوران کئی گاڑی سواروں پر ماسک نہ لگانے پر جرمانے عائد کئے گئے تھے۔ ماسک نہ لگانے پر ہر گاڑی سوار پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا تھا۔ اس رقم میں بھی 900روپئے کی رعایت دی جارہی ہے۔ زیرالتواء ماسک چالان پر صرف100روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:'ٹریفک نظام اور چالان شہریوں کی سلامتی کے لیے ہوتا ہے'

زیرالتواء چالانات آن لائن کے ذریعہ ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ فون پے‘ پے ٹی ایم ’گوگل پے کے ذریعہ بھی چالانات کی رقم ادا کی جاسکتی ہے۔ ٹووہیلر گاڑیوں اور تین پہیے والی گاڑیوں پر زیرالتواء چالانات کی مجموعی رقم پر صرف25فیصد ادا کرنی ہوگی جبکہ آرٹی سی بسوں کو70فیصد رعایت‘لائٹ موٹروہیکل‘ہیوی موٹر وہیکل پر50فیصد کی رعایت دی جارہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.