ریاست تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے بسوں کے اندر صفائی کی برقراری کے سلسلہ میں کرناٹک کی بی ایم ٹی سی بنگلورو کی جانب سے جاری کردہ سرکلر پر اسی طرح کے اقدام کی تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ اور میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر سے خواہش کی۔
بنگالوروکے بی ایم ٹی سی نے بسوں کے اندر صفائی کی تمام ڈپوز سے خواہش کی۔
ساتھ ہی سینی ٹیشن اسٹاف بسوں کے اندر اور ڈور ہینڈل کی صفائی کے کام کر رہے ہیں۔
راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔
انہوں نے بنگالورو کی بسوں میں صفائی کی تصویر بھی پوسٹ کی۔