ایر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777LR ایر کرافٹ، پہلی مرتبہ 15 جنوری کو حیدرآباد سے شکاگو کے لیے پرواز کرے گا اور یہ فلائٹ ہفتے میں ایک مرتبہ ہر جمعہ کو رہے گی۔
ایرانڈیا کی یہ ڈائریکٹ فلائٹ حیدرآباد سے12 بج کر 50 منٹ دوپہر کو روانہ ہوگی اور شکاگو شام 6:05 بجے ( مقامی وقت کے مطابق ) پہنچے گی۔
راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ذرائع کے مطابق بوئنگ 777-200 ایرکرافٹ ، 238 کی سیٹ کپاسٹی کے ساتھ جس میں 8 فرسٹ کلاس، 35 بزنس کلاس، 195 اکانومی کلاس نشستیں رہیں گی جو اس روٹ پر پرواز کرے گا۔
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شکاگو کے لیے راست فلائٹ متعارف کرنے پر ایر انڈیا اور راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔