ETV Bharat / state

تلنگانہ:  دسہرہ میں 'دھرانی پورٹل' کا افتتاح ہوگا - کےسی آر دھرانی پورٹل کا افتتاح کریں گے

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ دسہرہ کے روز دھرانی پورٹل کا افتتاح کریں گے جس کےلیے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجاس منعقد کرتے ہوئے دھرانی پورٹل کی تیاریوں اور اس میں زرعی اور غیرزرعی اراضیات کی تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔

Dharani portal to be launched on Dasara
تلنگانہ: کے سی آر دسہرہ کو دھرانی پورٹل کا افتتاح کریں گے
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 10:59 AM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ دھرانی پورٹل کےلیے ضروری سافٹ ویئر، ہارڈویئر اور دیگر ساز و سامان کا انتظام جلدازجلد کیا جائے جبکہ وزیراعلیٰ نے دسہرہ سے اراضیات اور مکانات کے رجسٹریشن کے عمل کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دسہرہ کے روز دھرانی پورٹل کا افتتاح کیا جائے گا، جس کے بعد ریاست بھر میں رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ آغاز ہوگا جسے جاریہ ماہ کے اوائل میں اچانک روک دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق پورٹل کے افتتاح سے قبل ریاست بھر میں سروے نمبرات کے لحاظ سے رجسٹریشن قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور انہیں قیمتوں کی بنیاد پر رجسٹریشن کیا جائے گا۔ کے سی آر نے عہدیدراوں کو مشورہ دیا کہ وہ دسہرہ سے قبل تمام اقسام کی جائیدادوں سے متعلق ڈاٹا کو دھرانی پورٹل میں اپ لوڈ کریں تاکہ آئندہ رجسٹریشن کے عمل کے ساتھ ہی پورٹل پر نئی جائیداوں کی تفصیلات بھی درج ہوتی رہیں گی۔

دسہرہ سے قبل تحصیلدار، نائب تحصیلدار، سب رجسٹرار کو ضرورت کے مطابق تربیت دی جائے گی جبکہ ہر منڈل اور ہر سب رجسٹرار اُفس میں ایک کمپیوٹر آپریٹر کا تقرر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.