تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد لائف سائنس کے شعبے میں مزید ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینوم ویلی دنیا میں اعلیٰ منصوبہ کے ساتھ چلائی جارہی ہے۔Tarak Rama Rao, Minister for Information Technology, Telangana۔ وزیر موصوف نے جینوم ویلی، حیدرآباد میں واقع سوئس فارماسیوٹیکل کمپنی فیرنگ فارماسیوٹیکل کا افتتاح کیاجس کے ذریعہ 300ملین یوروکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کی صحت کے لیے فیرنگ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی ستائش کی۔
- مزید پڑھیں:کے ٹی آر نے لاجسٹک پارک کا افتتاح کیا
ٹی ایس آئی آئی سی بائیوٹیک پارک میں قائم اس پلانٹ میں 110 افراد کام کرتے ہیں۔ یہاں پر ایسی ادویات بنائی جاتی ہیں جو ماں اور بچے کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
یو این آئی