ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں قدیم تاریخی ورثے کی حامل مکہ مسجد میں لوگوں کو باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ملنے پر آج آل انڈیا مجلس انقلاب ملت پارٹی کے صدر مولانا سید حامد حسین شطاری کی قیادت میں احتجاج کیا گیا-
اس دوران احتجاجیوں نے مکہ مسجد سپریٹنڈنٹ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
آل انڈیا مجلس انقلاب ملت پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ محمد عبدالقوی عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر مذہبی عبادت گاہیں کھول دی گئیں ہیں۔ لیکن شاہی مسجد باغ عامہ اور مکہ مسجد میں مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس وسیع مسجد میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے مسلمانوں کو باجماعت نماز اداد کرنے کی اجازت دے ۔