ETV Bharat / state

تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ - خاتون کے ساتھ بد تمیزی

متاثرہ خاتون نے کہا اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر کی بدکلامی سے انھیں ذہنی تکلیف ہوئی۔ اوراس طرح ان کی توہین کی گئی۔ انھوں نے اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر محمد غوث کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Demand for action against Telangana Urdu Academy director Mohammad ghaus
تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 1:26 PM IST

Updated : Jan 31, 2021, 8:17 PM IST

تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر محمد غوث کے خلاف خاتون کے ساتھ بدکلامی کرنے پر حیدرآباد کے عابڈز پولیس اسٹیشن میں 23 دسمبر2020 کو ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مگر اس پر ابھی تک کاروائی نہیں ہوئی۔

تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گزشہ برس سات فروری کو حیدرآباد کے نظام نواب میر عثمان علی خان کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے انعقاد کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 35 ہزار روپئے فراہم کیے گئے۔ جب کہ اس تقریب میں ریاستی حکومت کو اپنے حصے کے طور پر 50 ہزار روپے دینا تھا۔

اس سلسلے میں عثمانیہ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر سیدہ نسیم سلطانہ نے اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر محمد غوث سے فون پر بات کی اور ریاستی حکومت کے کوٹے کے 50 ہزار روپے ادا کرنے کی درخواست کی۔ اس پر محمد غوث نے خاتون کے ساتھ بدکلامی کی۔

انھوں نے کہا کہ اگر 50 ہزار روپے کا چیک لینا ہے تو وہ فون پر بات کرنے یا ملاقات کرنے پر نہیں دے سکتے۔ چیک حاصل کرنے کے لیے کسی ہوٹل میں کمرہ بک کرتے ہوئے اگر انھیں بلایا جائے تو وہ وہاں پہنچ کر اس مسئلہ کو حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:'رکن پارلیمان ڈی اروند کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کریں گے'

اس ضمن میں متاثرہ خاتون اور تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی سکریٹری عظمیٰ شاکر نے حیدرآباد کے بشیرباغ پریس کلب میں میڈیا سے بات کی۔ انھوں نے کہا ایک سال قبل ہوئے اس معاملے پر ابھی تک کاروائی نہیں ہوئی جب کے ایف آئی آر بھی مذکورہ شخص کے خلاف درج ہے۔

Demand for action against Telangana Urdu Academy director Mohammad ghaus
تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

اس موقع پر متاثرہ خاتون نے کہا کہ اس واقعے سے انھیں ذہنی تکلیف ہوئی اور اس طرح ان کی توہین کی گئی۔ انھوں نے اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر محمد غوث کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Jan 31, 2021, 8:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.