مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے کہا کہ تلنگانہ کے بی جے پی صدر بنڈی سنجے نےگزشتہ روز ضلع کریم نگر میں اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف کے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے اس متنازعہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ بنڈی سنجے روزانہ تلنگانہ کے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے رہتے ہیں اور ریاست کے پُر امن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
امجد اللہ خان نے کہا کہ بنڈی سنجے کے خلاف پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پولیس افسران کو چاہیے کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کرے،اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے اردو زبان کو ختم، مسلم ریزرویشن ختم، اور مساجد کی کھدائی جیسے متنازعہ بیانات دیتے ہیں، ان بیانات پر وزیر اعلیٰ چندرشیکھرراؤ خاموش ہیں- انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ، رکن پارلیمان اروند، بنڈی سنجے مسلسل مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں ،لہذا انہیں اسیے بیانوں سے گریز کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:بی جے پی کے مظاہرے پر مشتاق ملک کا تبصرہ