ETV Bharat / state

Delhi Liquor Case دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ عآپ لیڈران اور جنوب کے ایک گروپ کی سازش تھی، ای ڈی کا دعویٰ

دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں عآپ لیڈر راگھو چڈھا کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ اس پر عآپ لیڈر نے کہا کہ یہ غلط ہے۔ میرا نام ای ڈی کی چارج شیٹ میں نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 3, 2023, 9:07 AM IST

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اپنی تازہ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دہلی میں مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی رہنما کے کویتا اور وائس ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمان ایم شری نواسولو ریڈی سمیت جنوب کے ایک گروپ کے کچھ رہنماؤں کے ذریعہ ترتیب دیا گیا تھا۔ ایک مقامی عدالت نے 27 اپریل کو ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دائر کی گئی اس شکایت کا نوٹس لیا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ اس گھوٹالے میں مختلف ریاستوں میں سرکاری افسران اور سیاست دانوں کے ساتھ مل کر سازش رچی گئی اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے رشوت کی بھی بڑے پیمانے پر لین دین ہوئی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ 'دہلی ایکسائز گھوٹالہ ایک طرف وجے نائر اور دوسری طرف 'گروپ آف دی ساؤتھ' کے ذریعے 'عآپ' کے سرکردہ لیڈروں کی جانب سے رچی گئی سازش پر منحصر تھا۔ جنوب گروپ میں راگھو مگنٹا، ماگنتا سرینواسولو ریڈی، سرتھ ریڈی اور کے کویتا شامل ہیں۔

راگھو مگنٹاوائی ایس آر کانگریس کے ایم پی مگنٹا سرینواسولو ریڈی کے بیٹے ہیں۔ ایجنسی نے الزام لگایا کہ ان (جنوب کے گروپ) کی نمائندگی ارون پلئی، ابھیشیک بوئیناپلی اور بوچی بابو نے کی تھی۔ چارج شیٹ میں میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس سازش میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کچھ بڑے لیڈران اپنے ملوث ہونے کی بات کو چھپانے کے لیے اپنے نمائندوں کو استعمال کرتے ہوئے لین دین کے جال کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ ایک طرف (آپ لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ) منیش سسودیا اور دیگر سرکردہ عآپ لیڈر اور وجے نائر ہیں، جو منیش سسودیا کی رہنمائی اور منظوری میں کام کر رہے تھے۔ ایجنسی نے اس معاملے میں اب تک ایک درجن لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سسودیا، نائر، راگھو مگنٹا اور تاجر ریڈی، پلئی اور بوئینا پلی شامل ہیں۔ انہوں نے کویتا اور بوچی بابو سے بھی پوچھ گچھ کی۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Liquor Scam کسی خاتون کو دفتر میں ای ڈی کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے طلب نہیں کیا جا سکتا: سپریم کورٹ

ایجنسی نے 28 مارچ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے دفعات کے تحت ریکارڈ شدہ بوچی بابو کا ایک بیان پیش کیا، جس میں بابو نے کہا کہ اس نے فینکس گروپ کے سری ہری سے اینگروتھ کیپٹل کے نام پر ایک جائیداد خریدی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کویتا کے شوہر ڈی آر انیل کمار بھی اس کمپنی (Engrowth Capital) میں شراکت دار تھے۔ اس کمپنی نے یہ زمین مارکیٹ سے بہت کم قیمت پر خریدی تھی۔ ای ڈی نے بابو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کویتا نے سری ہری سے 25,000 مربع فٹ کی ایک اور جائیداد خریدی ہے اور بوچی بابو نے کویتا کی ہدایات پر متعلقہ کاغذی کارروائی کو مربوط کیا۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ عآپ نے بھی ان الزامات کو سیاسی الزام بتایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.