ETV Bharat / state

عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن میں دکنی کانفرنس

عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمنس کوٹی میں 25 فبروری کو سیمینار ہال پی جی بلاک میں صبح 10بجے بین الاقوامی دکنی کانفرنس بعنوان 'بین الاقوامی دکنی تحریک جامعہ عثمانیہ کے تناظر میں' منعقد ہوگی۔

عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن میں دکنی کانفرنس
عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن میں دکنی کانفرنس
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 2:14 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:14 AM IST

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نذیر احمد صدر شعبہ اردو نے بتایا کہ ممتاز نقاد و محقق ادیب و شاعر تقی عابدی کنیڈا کلیدی خطبہ، ایک سیشن اور مشاعرہ کی صدارت کریں گے۔

آئیندہ 26 فبروری کو10.30بجے آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں یادگار خطبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر مولا بخش اسیر دیں گے۔

دوسرا سیشن بعنوان مائیکرو فکشن اور منی افسانہ پر منعقد ہوگا جس کی صدارت ممتاز فکشن رائٹر محترمہ قمر جمالی کریں گی۔ اس کے بعد تحقیقی مقالہ جات کا سیشن جاری رہے گا۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ سارے بھارت پر جامعہ عثمانیہ کا قرض ہے۔ نواب میر عثمان علی خاں کی تعلیمی خدمات کو کوئی بھی ذی علم فراموش نہیں کرسکتا۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے آصف سابع بانی جامعہ عثمانیہ میر عثمان علی خاں بہادر یادگار خطبہ کے لیے مالی تعاون منظور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے یا تنظیمیں جو اردو زبان کی بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں ان پر قومی کونسل کی خصوصی توجہ ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.