ETV Bharat / state

اقدام خودکشی کرنے والے جوڑے کی موت

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 2:05 PM IST

معاشی پریشانیوں کی وجہ سے دو دن قبل اقدام خودکشی کرنے والے سابق سرپنچ اور اس کی بیوی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

Death of a couple who attempted suicide
اقدام خودکشی کرنے والے جوڑے کی موت

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں یہ واقعہ پیش آیا۔ضلع کے بوڈیاتانڈہ دیہات کے سابق سرپنچ جس کی شناخت بابو راو کے طورپر کی گئی ہے نے اپنی بیوی رنگماں اور بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی تھی۔

معاشی پریشانیوں کی وجہ سے یہ خاندان مشکل صورتحال سے دوچار تھا۔ سابق سرپنچ نے بیوی بچوں کو کول ڈرنک میں کیڑے ماردوا ملا کر دے دی اور خود بھی پی لیا۔

جس کے ساتھ ہی ان کی طبعیت خراب ہوگئی اور ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران شوہر اور بیوی کی موت ہوگئی جبکہ بچوں کی حالت ہنوز تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری طرف تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے آئی ڈی اے بولارم علاقہ کی رنگ روڈ پر نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش پائی گئی۔ واقعے کی اطلاع آج صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس کو ملی۔

پولیس اور مقامی افراد نے بتایا کہ رنگ روڈ کی سروس روڈ پر ایک اسکول کے قریب ایک سنسان مقام پر یہ واردات پیش آئی۔مقامی افراد نے بتایاکہ صبح میں اس مقام سے آگ نظر آئی بعد ازاں وہاں کتے بھی دیکھے گئے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس شخص کا قتل یہاں کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگائی گئی ہے یا پھر کہیں اور قتل کی واردات انجام دینے کے بعد اس کی لاش کو یہاں لاکر اس کو آگ لگائی گئی ہے۔متقول شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی ہے۔

پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.