حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کی دلت تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو یونیورسٹی کے آرٹس کالج کے قریب نذرآتش کیا۔ امبیڈکر یواجن سنگھم کے ریاستی صدر بی ویربابو کی ہدایت پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی شدید مذمت کی کہ ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں دلت خواتین جب مندر میں گئیں تو وہاں کی اعلیٰ ذات کی خواتین نے دلت خواتین کو مارا پیٹا اور مندر سے باہر کر دیا۔ PM Modi Effigy Burnt at Osmania University
یہ بھی پڑھیں: AMU Vice Chancellor's Effigy Burnt بی جے پی کارکنان نے اے ایم یو وائس چانسلر کا پتلا جلایا
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے آٹھ سالہ دور حکومت میں گجرات میں دلتوں پر کئی حملے ہوئے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست گجرات میں دلتوں کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔ انہوں نے کئی مقامات پر دلتوں کے ساتھ امتیاز پر بھی سوال اٹھایا اور دلتوں کو مساوی حق دینے کا مطالبہ کیا۔
یو این آئی