ETV Bharat / state

بی جے پی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: ڈی کے ارونا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 4:35 PM IST

حیدرآباد: بی جے پی کی قومی نائب صدر وسابق وزیر ڈی کے ارونا نے پارٹی کی تبدیلی سے متعلق اطلاعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ D K Aruna rules out return to Congress

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: بی جے پی کی قومی نائب صدر وسابق وزیر ڈی کے ارونا نے پارٹی کی تبدیلی سے متعلق جاری اطلاعات پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا پارٹی بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کے مقامی لیڈران دماغ کا کھیل کھیل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت نے ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کی قومی نائب صدر کا عہدہ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں کام کرنا وہ خوش قسمتی سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: T Harish Rao on Asha Worker Vacancies جی ایچ ایم سی حدود میں آشا ورکرس کے 1500 عہدوں کو پُر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جلد، ہریش راو

ڈی کے ارونا نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ کانگریس پارٹی میں واپسی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سابق وزیر نے اس سلسلہ میں کانگریس پر الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ راجگوپال ریڈی کے بی جے پی چھوڑنے کے بعد اس طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ ڈی کے ارونا بھی بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔ راجگوپال ریڈی نے کل بی جے پی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.