سائبر آباد پولیس نے بند دکانوں کے شٹر توڑنے اور چوری کرنے والے بین ریاستی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گروہ فون بیچنے والی دکانوں میں چوری کے بعد اسے، او ایل ایکس میں فروخت کیا کرتا تھا۔ سائبر آباد سی پی کے مطابق ان کے خلاف تلنگانہ سمیت متعدد ریاستوں میں کیسز درج کیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق گروہ تلنگانہ کے ساتھ کرناٹک، مہاراشٹر اور گجرات میں بھی واردتوں کو انجام دے چکا ہے۔
اس گروہ نے گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ کو میاں پور میں واقع ریلائنس ڈیجیٹل مال میں چوری کی۔ پولیس نے بتایا کہ دکان سے 30 لاکھ روپے مالیت کے 119 سیل فون چوری کیے۔ ملزمین کو پکڑنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ میاں پور کے بعد پٹن چیرو میں شراب کی دکان سے شراب چوری کی گئی تھی۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ، انھیں گرفتار کیا گیا۔ جو دکان کے شٹر توڑکر سیل فون چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔
ممبئی پولیس کی مدد سے سائبرآباد پولیس نے ایک گھر سے پانچ افراد کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کسانوں کی حمایت میں ٹی آر ایس کا مختلف مقامات پر دھرنا